وشاکھا پٹنم میں ائر شو کے موقع پر ہوائی جہازوں کی پرواز کے خوبصورت مظاہروں نے شایقین کے دل موہ لیے۔
آر کے بیچ کے قریب ہوائی جہازوں اور اسلحہ کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں جنگی اور مسافر
جہاز اور دوسرا فوجی ساز و سامان رکھا گیا ہے۔ نمائش میں کئی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ایشیائی ممالک میں دفاعی اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے اسلحہ اور دیگر سازوسامان کی طلب بڑھ گئی ہے۔